Posts

Showing posts from March, 2020

Corona Virus

Image
کرونا وائرس ایک ایسی وبا کا نام ہے جسکی تعریف اگر سادہ الفاظ میں کی جائے تو اسے نزلہ و زکام کی اپ گریڈیڈ شکل کہا جا سکتا ہے۔تقریباً ایک صدی قبل   اٹلی کے  شہر کرونا میں  جنم لینے والا کرونا وائرس آج دنیا کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کر چکا ہے۔ دنیا بھر میں  لاکھوں لوگ اس وبا کا شکار ہو چکے ہیں،ہزاروں لوگ اس وائرس کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں، سو سے زاہد ممالک میں اس وبا نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں لیکن مجال ہے کہ دنیا کی اکیسویں صدی کا ترقی یافتہ انسان  اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال سکے ؟؟ ماہرین اس وبا کے پھیلنے کی مختلف وجوہات بتا رہے ہیں۔ کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ چمگادڑ یا سانپ کھانے کی وجہ سے یہ وائرس انسانوں میں منتقل ہوا ہے، اور کچھ ماہرین کا خیال ہے یہ وائرس کسی تجربہ گا سے لیک ہو کے انسانوں تک  پہنچا ہے۔بہرحال کچھ دنوں سے ایک خبر گردش کر رہی ہے کہ یہ وائرس دراصل دنیا کی  موجودہ  سپرپاور کی اپنی سپرمیسی کو برقرار رکھنے کی ایک چال ہے اور اپنے لیے خطرہ سمجا جانے والی ایک ابھرتی طاقت کے لئے ایک خفیہ پیغام ہے۔ اس مفروضے کو ثابت کرنے یا حقیق...

Women Rights

Image
آج سے چودہ سو برس قبل انسان جاہلیت کے اندھیروں میں ڈوبا تھا۔اس  وقت بہت سی اور برائیوں کی طرح  جنسی عدم مساوات عروج پر تھی۔ بچیوں کی پیدائش پر انھیں زندہ دفنا دیا جاتا تھا،عورت کو محض ایک حقیر سی شے سمجھا جا رہا تھا۔ایسے میں اس کائنات کو تخلیق کرنے والے خدا باری تعالیٰ نے اپنے پیارے محبوب حضور ﷺ کے ذریعے انسانوں کی تربیت کے لئے ایک نظام کا نزول فرمایا جسے دنیا اسلام کے نام سے جانتی ہے اس نظام میں عورت کو بحثیت ماں،بہن،بیٹی اور بیوی کے روپ میں وہ مقام دیا گیا جس کی مثال نہ ہی اس سے پہلے ملتی ہے اور نہ ہی اس کے بعد۔ بحثیت  ماں عورت کے پاؤں تلے جنت جیسی مقدس چیز کو رکھ کر  جنسی عدم مساوات کے مسئلے کو ہمیشہ کے لئے ختم کر دیا۔نہ صرف اس مسئلہ کا حل بتا دیا گیا بلکہ حضور ﷺ نے اس کا عملی نمونہ پیش کر کے رہتی دنیا تک کے لوگوں کے لئے مثال قائم کر دی دین اسلام کے نزول کے چار سے پانچ سو سال بعد جب موجودہ یورپ نے  شعور و آگاہی کی دنیا میں قدم رکھا تو انہوں نے اپنے معاشرے میں  عورت سے روا رکھے جانے والے ناروا سلوک کے خاتمے کے لئے کچھ اصول بنائے لیکن چونکہ انسان کے ...