Corona Virus
کرونا وائرس ایک ایسی وبا کا نام ہے جسکی تعریف اگر سادہ الفاظ میں کی جائے تو اسے نزلہ و زکام کی اپ گریڈیڈ شکل کہا جا سکتا ہے۔تقریباً ایک صدی قبل اٹلی کے شہر کرونا میں جنم لینے والا کرونا وائرس آج دنیا کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کر چکا ہے۔ دنیا بھر میں لاکھوں لوگ اس وبا کا شکار ہو چکے ہیں،ہزاروں لوگ اس وائرس کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں، سو سے زاہد ممالک میں اس وبا نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں لیکن مجال ہے کہ دنیا کی اکیسویں صدی کا ترقی یافتہ انسان اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال سکے ؟؟ ماہرین اس وبا کے پھیلنے کی مختلف وجوہات بتا رہے ہیں۔ کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ چمگادڑ یا سانپ کھانے کی وجہ سے یہ وائرس انسانوں میں منتقل ہوا ہے، اور کچھ ماہرین کا خیال ہے یہ وائرس کسی تجربہ گا سے لیک ہو کے انسانوں تک پہنچا ہے۔بہرحال کچھ دنوں سے ایک خبر گردش کر رہی ہے کہ یہ وائرس دراصل دنیا کی موجودہ سپرپاور کی اپنی سپرمیسی کو برقرار رکھنے کی ایک چال ہے اور اپنے لیے خطرہ سمجا جانے والی ایک ابھرتی طاقت کے لئے ایک خفیہ پیغام ہے۔ اس مفروضے کو ثابت کرنے یا حقیق...